Home | Index | Previous Lesson | Next Lesson
About the Author
Text | Lexical Notes | About the Author | Exercises

کنھیا لال کپور
(1980-1910)

کنھیا لال کپور لائل پور پنجاب (پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم مقامی اسکول سے حاصل کی بعد میں لاہو ر آگئے اور انگریزی میں ایم۔اے کیا۔ایم ۔اے کے بعد ہی ایک کالج میں انگریزی کے استاد مقرر ہو گئے۔ 1947کے بعد ہندوستان آگئے اور گورنمنٹ کالج موگا کے پرنسپل رہے۔ریٹائر ہونے کے بعد اپنے صاحبزادے کے پاس پونہ چلے گئے۔

کنھیا لال کپور بنیادی طورپر مزاح نگار ہیں آپ کی تحریروں میں سماج کی نا ہموار یوں پر شدید طنز ملتا ہے۔آپ نہایت ہی سادہ اور آسان نثر لکھتے تھے تاہم لفظوں کے درمیان طنز کی کاری لہریں رواں ملتی ہیں۔کنھیا لال کپور پطرس بخاری کے شاگر د تھے۔ لہٰذاآپ کی تحریروں میں پطرس بخاری کے اثرا ت صاف نظر آتے ہیں۔

’مجھے میر ے بزرگوں سے بچاؤ‘پطرس بخاری کامزاحیہ/ مضمون ’مجھے میرے دوستوں سے بچاؤ‘ جیسا ہے تاہم پطرس کے یہاں رمزیت و اشاریت زیادہ ہے حالانکہ دونوں ادیبوں کی تحریروں میں انگریزی ادب سے تاثر پذیری نمایاں ہے۔

کنھیا لال کپور کے معروف مجموعوں سنگ و خشت، شییشہ و تیشہ ، چنگ و رباب، بال و پر، نرم و گرم ہیں۔

’مجھے میرے بزرگوں سے بچاؤ ‘ ایک کمسن بچے کو بڑوں کی دیکھ بھا ل سے جو پریشانیاں لا حق ہوتی ہیں ان کا بیان ہے ۔بچے کی زبانی کنھیا لال کپور نے گھر کے بڑے بوڑھوں جیسے دادا ،دادی ، بہن وغیرہ ۔پر گہرا طنز کیاہے۔


 

Home | Script Lesson | Structure Lesson | History of Urdu Literature | Land and People |

COPYRIGHT © 2011 CIIL & NCPUL . ALL RIGHTS RESERVED.